پی آئی ٹی بی اور محکمہ آبپاشی پنجاب کے مابین "ای آبیانہ" منصوبے کیلئے مفاہمتی یادداشت طے پا گئی

ای پے سسٹم سے ریونیو اکٹھا کرنے اور متعلقہ معاملات میں شفافیت آئے گی‘صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں

بدھ 21 اکتوبر 2020 11:31

پی آئی ٹی بی اور محکمہ آبپاشی پنجاب کے مابین "ای آبیانہ" منصوبے کیلئے مفاہمتی یادداشت طے پا گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2020ء) کسانوں کو آبیانہ ٹیکس کی ای پے ایپ سے آن لائن ادائیگی کی سہولت دینے کیلئے پی آئی ٹی بی اور محکمہ آبپاشی پنجاب کے درمیان ’’ای آبیانہ‘‘ منصوبہ کی مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور سیکرٹری آبپاشی سیف انجم نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

تقریب میں صوبائی وزیر آئی ٹی و ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، وزیر آبپاشی محسن خان لغاری، ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

صوبائی وزیر برائے آئی ٹی و ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ ای پے سسٹم کے ذریعے ریونیو اکٹھا کرنے اور پانی کے بہاؤ کی نگرانی و دیکھ بھال میں شفافیت اور بہتری آئے گی۔وزیرآبپاشی محسن لغاری نے کہا کہ اس سے قبل پنجاب میں آبیانہ کی جمع شدہ رقم کی جانچ پڑتال کرنے یا اس کو ٹریک کرنے کا کوئی ڈیجیٹل طریقہ کار موجود نہیں تھا ۔اب کسان تمام بینکوں کی شاخوں اور ڈیجیٹل چینلز کو استعمال کرتے ہوئے آبیانہ‘تاوان اور جرمانے ادا کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں