سی سی پی لاہور عمر شیخ چھٹیوں پر چلے گئے

سی سی پی لاہور عمر شیخ نے 3 دن کی رخصت کے لیے آئی جی پنجاب انعام غنی کا درخواست دے دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 اکتوبر 2020 11:40

سی سی پی لاہور عمر شیخ چھٹیوں پر چلے گئے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2020ء) سی سی پی او لاہور عمر شیخ چھٹی پر چلے گئے۔بتایا گیا ہے کہ عمر شیخ 3 روز کی رخصت پر چلے گئے ہیں۔سی سی پی لاہور عمر شیخ نے چھٹی کے لیے آئی جی پنجاب انعام غنی کو درخواست دے دی ہے۔عمر شیخ نے 21,22 اور 23 اکتوبر کی چھٹی لی ہے۔عمر شیخ کے چھٹی پر جانے کی تاحال وجہ سامنے نہیں آئی۔گذشتہ روز آئی جی پولیس سندھ مشتاق مہر نے بھی 15 روز کی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں سندھ کے ایڈیشنل آئی جی اور ڈی جی آئی جی رینک کے تمام افسران نے چھٹیوں پر جانے کی درخواست کی تھی۔چھٹی کی درخواست دینے والوں میں سی سی پی او کراچی غلام نبی میمن، ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب، ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزثاقب اسماعیل میمن، ڈی آئی فنانس ذوالفقار مہر، ڈی آئی جی ویسٹ عاصم خان،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ قمر الزماں، ایس ایس پی انٹیلی جنس توقیر نعیم ،ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں، ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو،ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین، ایس ایس پی سنٹرل عارف راؤ اسلم، ڈاکٹر اجمل سمیت دیگر افسران شامل تھے۔

(جاری ہے)

تاہم آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے اپنی چھٹی کا فیصلہ مؤخر کردیا تھا۔آئی جی پولیس نے دیگر افسران کو بھی 10 دن کے لیے چھٹی کی درخواست مؤخر کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ سندھ پولیس کے مطابق چھٹی کی درخواست مؤخر کرنے کا فیصلہ وسیع تر ملکی مفاد کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس کے افسران نے انکوائری مکمل ہونے تک چھٹی کا فیصلہ مؤخر کیا ہے۔

سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک بے ساختہ اور دلی ردعمل تھا۔ 18 اور 19 اکتوبر کی درمیانی رات ہونے والے واقعے سے دلی صدمہ ہوا۔ پولیس کے تمام شعبوں میں اس واقعے سے تشویش پائی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آرمی چیف کے مشکور ہیں جنہوں نے پولیس کی دل شکنی کا احساس کیا ۔ سندھ پولیس ہمیشہ منظم اور فعال رہی ہے۔ محکمہ کے ہر فرد کو بے عزتی پر شدید صدمہ ہوا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں