جعلی حکومت نے معیشت کے ساتھ ساتھ سویلین اداروں کو بھی کھوکھلا کردیا ہے‘عظمی بخاری

مثبت اور ترقی کی جانب گامزن معیشت کو کمزور کرنے کا کریڈٹ عمران نیازی اور ان کی نالائق ٹیم کو جاتا ہے

بدھ 21 اکتوبر 2020 14:57

جعلی حکومت نے معیشت کے ساتھ ساتھ سویلین اداروں کو بھی کھوکھلا کردیا ہے‘عظمی بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے معیشت کے ساتھ ساتھ سویلین اداروں کو بھی کھوکھلا کردیا ہے،مثبت اور ترقی کی جانب گامزن معیشت کو کمزور کرنے کا کریڈٹ عمران نیازی اور ان کی نالائق ٹیم کو جاتا ہے۔ عظمی بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں کو معیشت کے الف ب کا پتہ نہیں وہ معیشت کے ارسطو بن رہے ہیں۔

اپوزیشن جماعتیں ملک کو آئی ایم ایف لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے معیشت کے ساتھ ساتھ سویلین اداروں کو بھی کھوکھلا کردیا ہے،مثبت اور ترقی کی جانب گامزن معیشت کو کمزور کرنے کا کریڈٹ عمران نیازی اور ان کی نالائق ٹیم کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

عظمی بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں کو معیشت کے الف ب کا پتہ نہیں وہ معیشت کے ارسطو بن رہے ہیں۔

اپوزیشن جماعتیں ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے والوں کیخلاف میدان عمل میں ہے۔پاکستان کی معیشت کراچی یا اسلام آباد سے نہیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ہیڈ آفس سے کنٹرول ہو رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔پاکستان کے 22کروڑ عوام کے فیصلے چند لوگوں کو کرنے کی اجازت نہیں دی سکتے،دو سال پہلے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب معاشی ترقی کے حوالے سے سرفہرست تھا،آج وہی پنجاب معاشی طور پر اقتصادی طور پر دیوالیہ ہو رہا ہے،اس کے ذمہ دار عمران نیازی اور ان کے ڈمی وزیراعلی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں