دعا ہے روشنیوں کے شہرکراچی میں کبھی اندھیرا نہ چھائے ، مریم نواز

کراچی دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں ، دعا ہے روشنیوں کا شہرکراچی امن اورخوشحالی سے چمکتا رہے ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا ٹوئٹ

Sajid Ali ساجد علی بدھ 21 اکتوبر 2020 15:53

دعا ہے روشنیوں کے شہرکراچی میں کبھی اندھیرا نہ چھائے ، مریم نواز
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کراچی میں دھماکے کی خبر سے بہت غمگین ہوں ، میری تمام تر ہمدردیاں اور تعزیت غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ، دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگوہوں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے کہا کہ روشنیوں کا شہرکراچی امن اورخوشحالی سے چمکتا رہے، دعا ہے کہ روشنیوں کے شہرکراچی میں کبھی اندھیرا نہ چھائے۔

 

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے، دھماکے کی وجہ سے 4منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ بھی گر گیا , وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گلشن اقبال کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ ہوا ، جس کی آواز دور تک سنی گئی ، اس دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوئے ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ، جب کہ پولیس کی طرف سے دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا ، ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ عمارت کے میزنائن فلور میں ہوا ، جس کی وجہ سے متعدد فلیٹس کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ، عمارت کے گراونڈ فلور پر موجود بینک کو بھی اس دھماکے سے نقصان پہنچا۔

کمشنر کراچی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے عمارت مکمل طور پر خستہ ہوچکی ، اس کو اب گرانا پڑے گا ، کیوں کہ دھماکہ گلشن چورنگی کے قریب واقع ایک عمارت میں ہوا جس سے اس رہائشی عمارت کا ایک حصہ بھی گر گیا اور عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کو زیادہ نقصان پہنچا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں