اپوزیشن جماعتوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں وہ جلسے جلسے کرتے رہیں گے اور عام انتخابات2023آجائیں گے ‘محمد سرور

مولانا فضل الر حمن بھی حکومت کے خلاف احتجاج اور مارچ کر چکے ہیں ہم نے انکا مقابلہ کیا ہے اور حکومت آج بھی قائم ہے ‘گورنر پنجاب

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:47

اپوزیشن جماعتوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں وہ جلسے جلسے کرتے رہیں گے اور عام انتخابات2023آجائیں گے ‘محمد سرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ آر می چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ آئی جی سندھ کے معاملے پر نوٹس لے چکے ہیں جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوتی اس بارے کچھ کہنا قبل ازقت ہوگا،اپوزیشن جماعتوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں وہ جلسے جلسے کرتے رہیں گے اور عام انتخابات2023آجائیں گے ،پار لیمنٹ اور جمہوریت سمیت تمام ادارے پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔

وہ بدھ کے روز الحمراء ہال لاہور میں سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقعہ پر تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک کر نے کی پالیسی پر گامزن ہے اورپولیس سمیت دیگر اداروں میں سیاسی مداخلت ختم ہونے سے ادارے مضبوط ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کا نوٹس لینا خوش آئندہے اور اب سارے معاملے کی شفاف انکوائری ہوگی اور جو بھی حقائق ہوں گے یقینی طور پر قوم کے سامنے آجائیں گے اس لیے اپوزیشن سمیت تمام سب کو چاہیے کہ وہ انکوائری رپورٹ کا انتظار کر یں اور اس معاملے پر کوئی رائے نہ دیں۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مولانا فضل الر حمن بھی حکومت کے خلاف احتجاج اور مارچ کر چکے ہیں ہم نے انکا مقابلہ کیا ہے اور حکومت آج بھی قائم ہے اور عمران خان ہی وزیر اعظم ہیں اس لیے اپوزیشن جماعتیں جتنا مر ضی احتجاج کر لیں حکومت کو کوئی فر ق نہیں پڑ یگا اور ملک میں عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔تقر یب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب نے تمام نابینا افراد کو گور نر ہائوس دًورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے جو بھی مسائل ہیں انکے حل کیلئے کمیٹی قائم کر رہا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نابینا افراد کو روز گار کی فراہمی سمیت دیگر ریلیف کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ گورنر نے کہا کہ نابینا افراد کے لیے سکولز کے قیام کے معاملے پر بھی بھر پور تعاون کریں گے اور کوشش ہوگی کہ نابینا افراد کی امداد کے لیے بھی مستقل بنیادوں پر پالیسی بنائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں