وزیراعظم کے انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے، ویڈیو وائرل

خاتون وزیراعظم کی بہادری کے سوشل میڈیا پر چرچے

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 22 اکتوبر 2020 06:33

وزیراعظم کے انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے، ویڈیو وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء) زلزلے کا خوف اس قدر ہوتا ہے کہ جیسے ہی کہیں ٹیبل ،پنکھا یا پھر دیوار ہلتی نظر آئے تو ہر دوسرا بندہ استغفار کرتا ہوا گھر یا آفس سے باہر آ جاتا ہے اور جب تک اسے تسلی نہیں ہو جاتی کہ زلزلہ رک گیا ہے وہ واپس اپنی جگہ پر نہیں جاتا۔مگر ایسا دلچسپ واقعہ آئس لینڈ میں پیش آیا کہ آئس لینڈ کی وزیراعظم ایک ٹی وی چینل کو آن لائن انٹرویو اپنے آفس سے دے رہی تھی کہ اسی گفتگو کے دوران زلزلہ آ گیا۔

خاتون وزیراعظم نے نوٹ کیا کہ اس کی ٹیبل اور کمرے کی دیواریں ہلنا شروع ہو گئی ہیں اور زلزلہ آ رہا ہے۔اس پر خاتون سوال کا جواب دیتے ہوئے کچھ دیر رکیں اور صورت حال کو جانچنے کی کوشش کی۔وہ تھوڑا کنفیوز ہوئیں مگر ان کے چہرے پر خوف کے زیادہ تاثرات نظر نہیں آئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے پہلے جھٹکے پر انہوں نے سر پر ہاتھ مارا اور کہا اوہ مائی گاڈ،تاہم اپنے اوسان پر قابو پاتے ہوئے انہوں نے دوبارہ گفتگو شروع کر دی


 اور اسی دوران زلزلے کا ایک اور جھٹکا آیا جس پر وہ پریشان ہوئیں مگر ہنستے ہوئے اینکر سے کہنے لگیں کہ میرے خیال میں زلزلہ آ رہا ہے مگر پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

انہی سوال و جواب میں اینکر نے پوچھا کہ جب زلزلہ آیا آپ گھبرائی نہیں اور نہ ہی انٹرویو روک دیا آپ کافی بہادر خاتون ہیں۔اس پر خاتون وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے آفس میں بیٹھی ہوں اور یہاں زلزلے آتے رہتے ہیں اس میں پریشانی والی کوئی بات نہیں۔یاد رہے کہ آئس لینڈ کی وزیراعظم کیٹرین جیکب دوتریس آن لائن انٹرویو دے رہی تھیں جب اچانک زلزلے کے جھٹکوں سے در و دیوار ہلنے لگے تاہم وزیراعظم نے جذبات پر قابو رکھا اور انٹرویو مکمل کروالیا۔

آئس لینڈ کی وزیراعظم کی ایک ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آن لائن انٹرویو کے دوران اچانک وزیراعظم کے کمرے کے در و دیوار لرزنے لگتے تھے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر وزیراعظم نے کہا کہ ’اوہ میرے خدا ! زلالہ آیا ہے۔۔ ”کوئی بات نہیں یہ آئس لینڈ ہے“ اور ایسا ہوتا رہتا ہے۔ اس کے بعد وزیراعظم نے اپنی گفتگو جاری رکھی اور سوالات کے جوابات دیئے۔انٹرویو مکمل ہونے پر میزبان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اتنی بہادر ہیں کہ زلزلے کے جھٹکوں کے دوران بھی میرے سوالوں کا جواب دیااور انٹرویو نہیں روکا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں