کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری میں ن لیگ کا اپنا ہاتھ ؟

کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف پرچے میں ن لیگ رہنما محمد زبیر کا نمایاں کردار ہے۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا دعویٰ

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات اکتوبر 10:56

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری میں ن لیگ کا اپنا ہاتھ ؟
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف پرچے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا نمایاں کردار ہے۔تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری ایک تنازع بن چکی ہے،ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ کس کے احکامات پر انہیں گرفتار کیا گیا۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ محمد صفدر کے خلاف ایف آئی آر میں محمد زبیر کا نمایاں کردار رہا۔

جب محمد زبیر کی ملاقات 4،4 گھنٹے رہی اس کے بعد اداروں پر تنقید شروع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا موقف ہے کہ آئی جی سندھ کو رات چار بجے اغوا کیا گیا مگر افسوس کی بات یہ تو ہے کہ اگر اس پر استعفیٰ بنتا تھا تو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دینا چاہئیے تھا۔

(جاری ہے)

اب سیاستدانوں کو بڑا ہو جانا چاہئیے۔اپنی سیاسی لڑائی میں اختلاف رائے کو دشمنیوں میں نہ بدلا جائے۔

اور قانون کے پاؤں تلے نہ روندا جائے اور آئینی طریقے سے مسائل حل کیے جائیں،
۔واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو ن لیگ کی قیادت نے مزار قائد پر حاضری دی تھی۔اس دوران کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے نعرے بازی کی گئی تھی۔بعدازاں انہیں ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔اس کے بعد ایک تاثر دیا گیا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پولیس نے رینجرز کے دباؤ پر کی۔

جس کے بعد سندھ کے ایڈیشنل آئی جی اور ڈی جی آئی جی رینک کے تمام افسران نے چھٹیوں پر جانے کی درخواست کی تھی۔ تاہم آرمی چیف نے واقعے کانوٹس لیا اور اس طرح آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے اپنی چھٹی کا فیصلہ مؤخر کردیا تھا۔آئی جی پولیس نے دیگر افسران کو بھی 10 دن کے لیے چھٹی کی درخواست مؤخر کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ سندھ پولیس کے مطابق چھٹی کی درخواست مؤخر کرنے کا فیصلہ وسیع تر ملکی مفاد کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس کے افسران نے انکوائری مکمل ہونے تک چھٹی کا فیصلہ مؤخر کیا ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments