صحت کے شعبہ میں اصلاحات انتہائی اہم ہیں،عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیداکرنے کیلئے مربوط حکمت عملی بنانی ہوگی

صحت کے شعبہ میں سہولیات پیداکرکے وزیراعظم عمرا ن خان کے ویژن کو آگے بڑھارہے ہیں ٰیونیورسل ہیلتھ کوریج کے ذریعے 80لاکھ خاندانوں کومفت علاج کی سہولت دی جائے گی : ڈاکٹریاسمین راشد

جمعرات 22 اکتوبر 2020 19:21

صحت کے شعبہ میں اصلاحات انتہائی اہم ہیں،عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیداکرنے کیلئے مربوط حکمت عملی بنانی ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں وڈیولنک کے ذریعے معاون خصوصی وزیراعظم برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان کے اجلاس میں شرکت کی،جس میں ڈاکٹر ظفرمرزا،وفاقی سیکرٹری صحت،تمام صوبوں کی وزراء صحت،عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان ودیگرافسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں صحت کی شعبہ میں اقدامات اورنئے منصوبوں کا جائزہ لیاگیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صحت کے شعبہ میں اصلاحات انتہائی اہم ہیں۔صحت کے شعبہ میں سہولیات پیداکرکے وزیراعظم عمرا ن خان کے ویژن کو آگے بڑھارہے ہیں۔عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیداکرنے کیلئے مربوط حکمت عملی بنانی ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ تاریخ میں پہلی باربجٹ میں صحت کے شعبہ کیلئے اتنے زیادہ فنڈز رکھے گئے ہیں۔

پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کاربڑھایاجارہاہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے ذریعے 80لاکھ خاندانوں کومفت علاج کی سہولت دی جائے گی۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات تیزی سے بہترہورہے ہیں۔صحت کے شعبہ میں عوام کو بہترسہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔معاون خصوصی وزیراعظم برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہاکہ صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے تمام صوبوں سے تعاون جاری رہے گا۔صحت کے شعبہ میں نئی اصلاحات متعارف کرواکرہی عوام کو ریلیف دیاجاسکتاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں