وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات،

حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ کی مسائل کے حل کی یقین دہانی لوٹ مار کرنیوالے احتساب سے نہیں بچ سکتے، شفاف پاکستان کا سفر کسی کو کھوٹانہیں کرنے دینگی:عثمان بزدار منتخب نمائندے میرے ساتھی،انکا ہرجائزکام ترجیحی بنیادوں پر ہوگا، مختصر عرصے میں جو کام کیے ہیں، اسکی مثال ماضی میں نہیں ملتی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 20:54

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوامی نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں خدمت کے سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیںگے۔

ملک میں پہلی باروسائل کارخ پسماندہ علاقوں کی ترقی کی جانب موڑا گیاہے ۔منتخب نمائندے میرے ساتھی ہیں ،ان کا ہرجائزکام ترجیحی بنیادوں پر ہوگا۔ہماری حکومت نے مختصر عرصے میں جو کام کیے ہیں، اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔اپوزیشن جماعتیں ملک میں انتشار پیداکرنے کیلئے اکٹھی ہوئی ہیںاور یہ عناصر ملک کی پائیدار ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن افراتفری پھیلانے کی منفی سیاست کررہی ہے ۔اپوزیشن رہنماؤں نے ہمیشہ غلط بیانی اور جھوٹ کا سہارا لیا۔انہوںنے کہا کہ ماضی کے ادوار میںہر ادارے میںبے پناہ کرپشن کو قوم ابھی تک نہیںبھولی۔سابق دور میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے احتساب سے نہیں بچ سکتے اور شفاف پاکستان کا سفر کسی کو کھوٹانہیں کرنے دیںگے۔ملاقات کرنے والوں میں چوہدری عامر سلطان چیمہ، حاجی امتیاز احمد چوہدری ، محمد ابراہیم خان، سردار اویس دریشک،سردار فاروق امان اللہ دریشک،چوہدری فیصل فاروق چیمہ، محمد منیب سلطان چیمہ، محمد اعجازحسین ، گلریز افضل گوندل، محمد طارق تارڑاور دیگر شامل تھے۔

چیف وہپ ایم پی اے سید عباس علی شاہ اور سیکرٹری گڈ گورننس کمیٹی کرنل (ر) اعجاز حسین منہیس بھی اس موقع پرموجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں