اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ ، سہولت بازاروں کی چیکنگ،عوامی مسائل کے حل اوربہترین سروس ڈلیوری‘‘

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزراء،مشیران اورمعاونین خصوصی کو ذمہ داریاں سونپ دیں ؒپرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا، وزراء بازاروں کا وزٹ کر کے اشیاء ضررویہ کے نرخوں کاجائزہ لیںگے سہولت بازاروں کا بھی دورہ کرینگے،اضلاع کے دوروں کے دوران ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او کیساتھ کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت ×عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کا ایجنڈا ہے، عوام کو ریلیف دینے اورپرائس کنٹرول کیلئے آخری حد تک جائینگی:عثمان بزدار

جمعرات 22 اکتوبر 2020 20:54

اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ ، سہولت بازاروں کی چیکنگ،عوامی مسائل کے حل اوربہترین سروس ڈلیوری‘‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مہنگائی پر قابو پانے،اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ اور سہولت بازاروں کی چیکنگ کیلئے صوبائی وزراء،مشیران اورمعاونین خصوصی کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب نے اس ضمن میں مراسلہ جاری کردیاہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ صوبائی وزراء مشیران اورمعاونین خصوصی بازاروں کا وزٹ کر کے اشیاء ضررویہ کے نرخوں کاجائزہ لیںگے۔

صوبائی وزراء مشیران اورمعاونین خصوصی سہولت بازاروں کا بھی دورہ کریںگے۔ صوبائی وزراء مشیران اورمعاونین خصوصی سہولت بازاروںمیںقیمتوںکو چیک کر کے وزیراعلیٰ آفس رپورٹ پیش کریںگے۔ صوبائی وزراء مشیران اورمعاونین خصوصی کو اضلاع کے دوروں کے دوران کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزراء مشیران اورمعاونین خصوصی ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او کے ہمراہ کھلی کچہریاں لگاکر عوام کے مسائل سنیںگے اورعوام کی سہولت کے لئے کھلی کچہریوں کے مقام اورشیڈول کا پیشگی اعلان کیا جائے گا۔

صوبائی وزراء مشیران اورمعاونین خصوصی کواضلا ع کے دوروں کے دوران سکولوں،جیلوں،تھانوں،ہسپتالوں اوردیگر سرکاری دفاترکا وزٹ بھی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبائی وزراء مشیران اورمعاونین خصوصی مختلف اضلاع کے دوروں کے دوران پارلیمنٹرینزسے ملاقات کریںگے اوران سے پرائس کنٹرول اور سروس ڈلیوری کے ایشوز پر فیڈ بیک لیںگے۔ صوبائی وزراء مشیران اورمعاونین خصوصی کو وزٹ کے دوران اداروں کے اچانک دوروں کی ہدایت کی گئی ہے ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے ۔ صوبے کے عوام کا مفادبے حد عزیز ہے ۔عوام کو ریلیف دینے اورپرائس کنٹرول کے لئے آخری حد تک جائیںگے۔اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں