وزیراعلیٰ پنجاب کا پنجاب یونیورسٹی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس

انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب،جامع تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے ،لواحقین کو انصاف فراہم کرینگی:عثمان بزدار

جمعرات 22 اکتوبر 2020 20:54

وزیراعلیٰ پنجاب کا پنجاب یونیورسٹی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پنجاب یونیورسٹی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔انہوںنے کہاکہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔جاں بحق خاتون کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریںگے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں