صوبائی وزیر صحت کی عالمی ادارہ صحت اور محکمہ صحت پنجاب کے زیراہتمام سرکاری ونجی ہسپتالوں کی ورکشاپ میں شرکت

ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ ہے،ڈاکٹرکی خوش اخلاقی سے مریض کا آدھامرض ختم ہوجاتاہے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں:ڈاکٹریاسمین راشد

جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:06

صوبائی وزیر صحت کی عالمی ادارہ صحت اور محکمہ صحت پنجاب کے زیراہتمام سرکاری ونجی ہسپتالوں کی ورکشاپ میں شرکت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے نجی ہوٹل میں عالمی ادارہ صحت اور محکمہ صحت پنجاب کے زیراہتمام پنجاب کے مختلف سرکاری ونجی ہسپتالوں کی ورکشاپ میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹرذوالفقار، ڈاکٹرحسین جعفری اور گنگارام،چلڈرن،پی کے ایل آئی اور مناواں ہسپتال کے علاوہ دیگرہسپتالوں کے ڈاکٹرزونرسزبھی موجودتھیں۔

عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹرذوالفقاراور ڈاکٹرحسین جعفری نے پیشنٹ سیفٹی فرینڈلی ہاسپٹل انشی ایٹو کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ ہسپتال میں محفوظ علاج ہرمریض کا بنیادی حق ہے۔ مریض کے علاج میں سب سے اہم کردار ڈاکٹرکے رویے ہوتاہے۔

(جاری ہے)

مریض کا علاج کسی دوائی سے نہیں بلکہ ڈاکٹرکے رویے سے شروع ہوجاتاہے۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی تربیت انتہائی اہم اقدام ہے۔ڈاکٹرمرض کی تشخیص کئے بغیر کبھی بھی مریض کا علاج نہیں کرسکتا۔26سال سے تھیلیسیمیاء کے بچوں کی خدمت کررہے ہیں۔کسی ڈاکٹرکی لاپرواہی مریض کی جان لے لیتی ہے۔ڈاکٹرکی خوش اخلاقی سے مریض کا آدھامرض ختم ہوجاتاہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہاکہ ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ ہے۔ڈاکٹرکی تشبیہ مردے میں جان ڈال دینے والے پیغمبرسے دی جاتی ہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد دی اورآخرمیں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرزکے درمیان تعریفی اسنادبھی تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں