وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات اور فیوچر پلاننگ کا جائزہ

پسماندہ اضلاع میں یونیورسٹیاں قائم کر رہے ہیں،اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے ہر طرح کے وسائل مہیا کئے جائینگی:عثمان بزدار یونیورسٹیوں کے امورمیں مزید بہتری لائینگے اورمستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے موثر میکنزم تشکیل دیا جائے گا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:06

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات اور فیوچر پلاننگ کا جائزہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں پنجاب میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات اور فیوچر پلاننگ کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے موثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے ہر طرح کے وسائل مہیا کئے جائیں گے -انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت پسماندہ اضلاع میں یونیورسٹیاں قائم کر رہی ہی- یونیورسٹیوں کے امورمیں مزید بہتری لائیں گی- ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مشاورت کر کے مزید اقدامات اٹھائیں گے اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے موثر میکنزم تشکیل دیا جائے گا- معیاری تعلیم دے کر نوجوانوں کو با اختیار بنائیں گی- اجلا س میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن شاہ زیب عباسی نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں