وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی غضنفرعلی لنگاہ کی ملاقات،وزیراعلیٰ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:06

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی غضنفرعلی لنگاہ کی ملاقات،وزیراعلیٰ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی غضنفر علی لنگاہ نے ملاقات کی۔ غضنفر علی لنگاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا۔غضنفر علی لنگاہ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں-اراکین اسمبلی کے جائز مسائل فوری حل کئے جائیں گی-اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بائوز ہیں انہیں عزت و احترام دیں گے -غضنفر علی لنگاہ نے وزیراعلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت اور پالیسیوں پر پورا اعتماد ہی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں