معیشت ٹھیک کرنے کیلئے کچھ عرصہ پیٹ پر پتھر باندھنا ہوں گے

اگر حکومت نے مہنگائی ختم نہ کی تو الیکشن میں مشکل ہوجائے گی، مریم نواز کا مستقبل ابھی تک اپنے والد کے ساتھ منسلک ہے۔ سینئرسیاستدان حامد ناصر چٹھہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 اکتوبر 2020 20:19

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء) سینئرسیاستدان حامد ناصر چٹھہ نے کہا ہے کہ لوگوں کو معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے کچھ عرصہ پیٹ پر پتھر باندھنا پڑیں گے، اگر حکومت نے مہنگائی ختم نہ کی تو الیکشن میں مشکل ہوجائے گی، مریم نواز کا مستقبل ابھی تک اپنے والد کے ساتھ منسلک ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں جب اپنے بیٹے کیلئے انتخابی مہم کررہا تھا تو لوگوں کو واضح کرتا تھا کہ عمران خان جس راستے پر معیشت کو لے کر چل رہا ہے، معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے لوگوں کوکچھ عرصہ پیٹ پر پتھر باندھنا پڑیں گے۔

اس کے علاوہ معاشی حالت کو بہتر کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ملکی معیشت بہتر ہونا شروع ہوئی تو کورونا وباء کا مسئلہ آگیا، جس سے ریکوریاں کم ہوئیں۔

(جاری ہے)

اگر حکومت اسی پروگرام پر پھر چل پڑی جس کے تحت یہ پہلے دو سال چل رہ تھے ، مجھے امید ہے کہ حکومت کا کیئریئر ختم ہونے سے پہلے ہی حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ عمران خان جس راستے پر چل رہے ہیں اس کیلئے مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حامد چٹھہ نے کہا کہ مریم نواز کا مستقبل ابھی تک اپن ے والد کے ساتھ منسلک ہے، میں نہیں سمجھتا کہ وہ خودمختار ہے۔ آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے؟ نوازشریف نے اپنا پاکستان واپس آنا مشکل کردیا ہے، اور اپنا راستہ بند کردیا ہے۔ وہ شاید سمجھتے ہیں کہ عوامی طاقت سے وہ ہر چیز الٹ پلٹ کردیں گے لیکن ان کے پاس عوامی طاقت نہیں ہے۔ سینئرسیاستدان حامد ناصر چٹھہ اگر حکومت نے مہنگائی ختم نہ کی تو الیکشن میں مشکل ہوجائے گی۔ ان کے پاس عوامی طاقت نہیں ہے، جلسے جلوس سے حکومتیں تبدیل نہیں ہوتیں، انہوں نے اداروں کے خلاف اور نام لے کر سپہ سالار کے خلاف بات کرکے واپسی کے راستے بند کیے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں