امید ہے 15جنوری سے قبل نوازشریف کو واپس لے آئیں گے، فواد چودھری

نوازشریف برطانیہ میں وزٹ ویزے پر ہیں، حکومت نوازشریف کو جلد واپس لے آئے گی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:34

امید ہے 15جنوری سے قبل نوازشریف کو واپس لے آئیں گے، فواد چودھری
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے 15جنوری سے قبل نوازشریف کو واپس لے آئیں گے، نوازشریف برطانیہ میں وزٹ ویزے پر ہیں، حکومت نوازشریف کو جلد واپس لے آئے گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسمبلی میں کہا کہ کیپٹں صفدر نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

اسمبلی میں کچھ تقریر کی اور پریس کانفرنس میں کچھ اور کہا۔دراصل مراد علی شاہ کا بھی سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہوگیا۔ اسی طرح ن لیگ کو بھی آپش میں بیٹھ کر طے کرنا چاہیے کہ مئوقف کیا اختیار کریں۔ ہر کوئی الگ الگ بیان دے رہا ہے۔ سب کنفیوژن کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی واقعہ سندھ پولیس کا کیس ہے پھر وزیراعظم کیوں جواب دیں؟ سندھ میں تو روزانہ کئی واقعات ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ  امید ہے 15جنوری سے قبل نوازشریف کو واپس لے آئیں گے، نوازشریف برطانیہ میں وزٹ ویزے پر ہیں، حکومت نوازشریف کو جلد واپس لے آئے گی۔ جس پر پروگرام میں ن لیگ کے رہنماء محمد زبیر نے کہا کہ جنوری میں تحریک انصاف کی حکومت نہیں ہوگی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ چادر اور چاردیواری کی حرمت کو پامال کرنے کا بدترین واقعہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس گردی تھی، بےگناہ لوگ جن میں حاملہ خاتون بھی شامل تھیں پولیس گردی کا نشانہ بنیں۔

صفدر کی گرفتاری کو چادر اور چار دیواری کی پامالی  کہنا تو مذاق ہے خصوصاْ اس گروپ کی طرف سے جو ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار ہے۔ اسی طرح نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے سی سی ٹی وی فوٹیج پر اپنے ردعمل مٰیں کہا کہ ایک خاتون کے کمرے میں دروازہ توڑ کر زبردستی گھس آنا جب وہ سو رہی ہو، کیا انتقام کی آگ واقعی اتنا اندھا کردیتی ہے کہ انسان اپنے ہوش و حواس کھو بییٹھے؟ کونسی ریاست اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہے؟ مافیا کون ہے۔ ریاست کے اوپر ریاست کیا ہوتا ہے، آج سب کے سامنے ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں