ملک میں انتقام کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہورہا ، مریم نواز

جتنے کیس بنانے ہیں بنالیں اور کتنے کیس بنائیں گے؟ وہ ریاست جو اپنی بیٹی سے ایسا سلوک کرے ان سے اور کیا توقع کی جاسکتی ہے ، عمران خان تو حکومت میں ہے ہی نہیں ، انہیں تو صرف ڈمی بناکر بٹھایا ہوا ہے ، نائب صدر ن لیگ کی پریس کانفرنس

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 23 اکتوبر 2020 10:31

ملک میں انتقام کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہورہا ، مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں انتقام کے علاوہ کوئی کام نہیں ہورہا، بھائی کاساتھ دینے پرشہبازشریف کوجیل بھیجاگیا،نوازشریف یہاں نہ ہوکربھی یہاں موجود ہیں، میاں صاحب مخالفین کے سروں پر سوار ہیں، وزیراعظم عمران خان کراچی واقعے سے لاتعلق رہے ہیں ،عمران خان نے بتادیا کہ وہ کہیں بھی نہیں ہیں ،  جتنے کیس بنانے ہیں بناسکتے ہیں اور کتنے کیس بنائیں گے؟۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا یہ حال اپوزیشن کی وجہ سے نہیں بد دعاوں سے ہوا ، کدھر ہیں عمران خان ؟کسی بھی معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا، کیوں کہ عمران خان تو حکومت میں ہے ہی نہیں ، انہیں تو صرف ڈمی بناکر بٹھایا ہوا ہے ، جب کہ نوازشریف کے بغیر پاکستان لاوارث ہے، اور سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے بغیر پنجاب لاوارث ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کوئٹہ کے جلسے میں شرکت کروں گی ، بلوچ طلبہ کے مسئلے پر کل بلوچستان میں آواز اٹھاوَں گی، بلوچ طلبہ مارچ میں فاٹا اور بلوچستان کے دیگر افراد شامل ہیں ، کیوں کہ بلوچ طلبہ سے اسکالر شپس واپس لی گئیں جس پر بہت افسوس ہے، جس کے خلاف طلبہ سڑکوں پر ہیں، مارچ کے شرکاکو ان کا حق دیا جائے، شہبازشریف نے طلبہ کو اسکالرشپس دی تھیں، کون سی آفت آئی کہ وہ بھی واپس لے لی گئیں۔

ایک سوال کے جواب میں ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ جتنے کیس بنانے ہیں بناسکتے ہیں اور کتنے کیس بنائیں گے؟ کراچی میں ہونے والا بہت بڑا واقعہ ہے ، جس کے بارے میں عوام کو پتہ چلنا چاہیئے کہ وہاں کیا ہوا ، وہ ریاست جو اپنی بیٹی سے ایسا سلوک کرے ان سے اور کیا توقع کی جاسکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں