عاصم باجوہ کو جلد یا بدیر عوام کو حساب دینا پڑے گا ، مریم نواز

آپ کون سا آسمان سے اترے ہیں کہ آپ کو نیب اور قانون سے استثنیٰ دیا جائے، آپ کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، معمولی تنخواہ کی بنیاد پر اربوں کھربوں روپے کے اثاثے کیسے بنائے ، نائب صدر ن لیگ کی طلبہ مظاہرین سے گفتگو

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 23 اکتوبر 2020 11:10

عاصم باجوہ کو جلد یا بدیر عوام کو حساب دینا پڑے گا ، مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو جلد یا بدیر قانون کا سامنا کرنا پڑے گا اور پاکستان کے عوام کو حساب دینا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چیئرنگ کراس پر ہونے والے طلبہ مظاہرین سے اظہار یکجتی کے دوران انہوں نے کہا کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی بن کر آپ نے استثنیٰ لے لیا ، آپ کون سا آسمان سے اترے ہیں کہ آپ کو نیب اور قانون سے استثنیٰ دیا جائے، آپ نے ایسا کیا کیا جس کی پردہ داری ہے،آج تو آپ عمران خان کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں،اور ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی فوج پت پردے کے پیچھے چھپ گئے ہیں، لیکن جلد یا بدیرآپ کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ، پاکستان کے عوام کو حساب دینا پڑے گا، کہ ایک معمولی سی تنخواہ کی بنیاد پر اربوں کھربوں روپے کے اثاثے کیسے بنائے ، عاصم سلیم باجوہ سے اقامہ کا جواب نہیں مانگا جارہا، ان سے کسی خاندانی بزنس کے برے میں جواب نہیں مانگا جارہا، بلکہ ان سے یہ جواب مانگا جارہا ہے کہ ایک درمیانے بیک گراونڈ سے ہوتے ہوئے، آپ کے خاندان نے پوری دنیا میں پھیلے ہوئے اربوں کھربوں کے اثاثے کیسے بنائے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں انتقام کے علاوہ کوئی کام نہیں ہورہا، بھائی کاساتھ دینے پرشہبازشریف کوجیل بھیجاگیا،نوازشریف یہاں نہ ہوکربھی یہاں موجود ہیں، میاں صاحب مخالفین کے سروں پر سوار ہیں، وزیراعظم عمران خان کراچی واقعے سے لاتعلق رہے ہیں ،عمران خان نے بتادیا کہ وہ کہیں بھی نہیں ہیں ، جتنے کیس بنانے ہیں بناسکتے ہیں اور کتنے کیس بنائیں گے؟ ، انہوں نے کہا کہ ان کا یہ حال اپوزیشن کی وجہ سے نہیں بد دعاوں سے ہوا ، کدھر ہیں عمران خان ؟کسی بھی معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا، کیوں کہ عمران خان تو حکومت میں ہے ہی نہیں ، انہیں تو صرف ڈمی بناکر بٹھایا ہوا ہے ، جب کہ نوازشریف کے بغیر پاکستان لاوارث ہے، اور سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے بغیر پنجاب لاوارث ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں