زائد عمر سرکاری ملازمین کو کورونا سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی پر غور

55 سال سے زائد عمر ملازمین اور بچوں کے ساتھ آنے والی خواتین ملازمین کو گھر سے کام کی اجازت دینے پر غور، ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا، صورتحال خراب ہوئی تو سخت اقدامات اٹھائیں گے۔ وزیرقانون پنجاب راجا بشارت کی زیرصدارت اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 اکتوبر 2020 17:02

زائد عمر سرکاری ملازمین کو کورونا سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی پر غور
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2020ء) کورونا وباء کے باعث حکومت پنجاب زائدعمر سرکاری ملازمین کو کورونا سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی پر غور شروع کردیا ہے، 55 سال سے زائد عمر کے سرکاری ملازمین کو گھر سے کام کی اجازت دینے پر غور کیا جارہا ہے، بچوں کے ساتھ آنے والی خواتین  ملازمین بھی گھر سے کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب راجا بشارت کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا ۔

میں کورونا وباء کی دوسری لہر کے پیش نظر اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کورونا کے نئے کیسز اور ہپستالوں میں انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ حکومت پنجاب نے عوام کو کورونا سے محفوظ بنانے کیلئے محکمہ صحت کی تجاویز پر نئی پلاننگ شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت 55 سال سے زائد عمرملازمین اور بچوں کے ساتھ آنے والی خواتین سرکاری ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں راجا بشارت نے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ اگر عوام کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنے کی تجاویز کو نظر انداز کررہے ہیں۔ اگر صورتحال خراب ہوئی تو حکومت کو مجبورا ًسخت اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ اسی طرح وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صوبہ بھر میں کورونا وائرس اور ڈینگی کی وباء پر قابو پانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔

لوگوں نے احتیاط نہ کی تو کورونا وائرس بڑھنے کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں مختلف ریسرچ پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عمر کی نگرانی میں تمام ہسپتالوں میں جاری منصوبوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے عوام سے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل بھی کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں