ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کے 8ویںاجلاس کا انعقاد

صوبہ بھر میں کورونا وائرس اور ڈینگی کی وباء پر قابو پانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں،لوگوں نے احتیاط نہ کی تو کورونا وائرس بڑھنے کا خدشہ ہی:وزیرصحت پنجاب

جمعہ 23 اکتوبر 2020 19:59

ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کے 8ویںاجلاس کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوا،جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر،رجسٹرار اور سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔رجسٹرار راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی نے اجلاس میں صوبائی وزیرصحت کو ایجنڈا کے مندرجات پیش کئے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر نے صوبائی وزیر صحت کو انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اور ملحقہ ٹیچنگ ہسپتالوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں بے نظیربھٹو ہسپتال، ہولی فیملی ہسپتال، ڈی ایچ کیو راولپنڈی اور میڈیکل یونیورسٹی کے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بے نظیر بھٹو ہسپتال، ڈی ایچ کیو راولپنڈی اور میڈیکل یونیورسٹی کے نئے اکائونٹس کھلوانے کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

سینڈیکیٹ اجلاس میںڈی ایچ کیو اور ہولی فیملی ہسپتال کیلئے خریدے گئے طبی سامان کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ڈی ایچ کیو راولپنڈی کیلئے سال 2020-21کیلئے صفائی ستھرائی کیلئے ریٹ کنٹریکٹ کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں ڈی ایچ کیو راولپنڈی و دیگر ہسپتالوں میں نئی آسامیوں کی منظوری کے علاوہ سب انجینئرکی آسامیوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دے دی گئی۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے مزیدکہاکہ صوبہ بھر میں کورونا وائرس اور ڈینگی کی وباء پر قابو پانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔لوگوں نے احتیاط نہ کی تو کورونا وائرس بڑھنے کا خدشہ ہے۔راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں مختلف ریسرچ پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر عمرکی نگرانی میں تمام %ہسپتالوں میں جاری منصوبوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے عوام سے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل بھی کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں