’لوگوں کو غائب کرکے مزید بدنامی نہ کمائیں‘ مریم نواز کا رپورٹر کے لاپتہ ہونے پر ردعمل

علی عمران سید نے شاید کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے سی سی ٹی وی ویڈیو ایئر کی تھی جس کی بنا پر انہیں اٹھا کر غائب کیا گیا ، نائب صدر مسلم لیگ نواز

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 24 اکتوبر 2020 12:49

’لوگوں کو غائب کرکے مزید بدنامی نہ کمائیں‘ مریم نواز کا رپورٹر کے لاپتہ ہونے پر ردعمل
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لوگوں کو اغوا کرکے انہیں حق اورسچ بولنے کی سزادے کر مزید بدنامی نہ کمائیں ، یہ بہت غلط بات ہے ، اب اس روایت کو ختم ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاپتہ ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہ رپورٹر کو اغوا کرکے غائب کر دیا گیا ، علی عمران سید نے شاید کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے سی سی ٹی وی ویڈیو ایئر کی تھی جس کی بنا پر انہیں اٹھا کر غائب کیا گیا ہے ، یہ بڑے افسوس کی بات ہے ، حق اور سچ بولنے والوں کو سزا دے کر بدنامی نہ کمائی جائے ، بلکہ اب ایسی غلط روایات کو ختم ہونا چاہیے۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی واقعہ روز روشن کی طرح عیاں ہے ، اس کی انکوائری کا حق سندھ حکومت کا ہے ، کیپٹن ر صفدر کے واقعے سے حکومت نے بڑی بدنامی کمائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوگئیں ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا چینی اور آٹا مارکیٹ سے غائب ہے اور ان کی توجہ نوازشریف پر ہے ، لوگوں کو سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے، اب این آر او کی ضرورت عمران خان کو ہے کسی اور کو نہیں ، کراچی واقعے سے حکومت کی بدنامی ہوئی، اس واقعہ کی انکوائری کی ضرورت نہیں، کیوں کہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تصدیق کی کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ہونے والے کوئٹہ جلسے سے خطاب کریں گے ، انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے کے شرکاسے خطاب کرینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں