سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ایم پی اے آجاسم شریف کی ملاقات

ایمرجنسی میں مفت ادویات ملنے کا اعلان سننے کیلئے عوام ترس گئی ہے، عوام آپ کے فلاحی کاموں کو آج یاد کر رہی ہی: آجاسم شریف

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:33

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ایم پی اے آجاسم شریف کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ایم پی اے آجاسم شریف نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آجاسم شریف نے کہا کہ عوام آج بھی بطور وزیراعلیٰ کئے گئے آپ کے عوامی فلاحی منصوبوں کو یاد کرتی ہے، 1122 جیسے ادارے کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وہ وقت بھی یاد ہے جب سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں سپیکر پر اعلان کیے جاتے تھے کہ یہاں ادویات فری ملتی ہیں آج عوام اس آواز کو سننے کیلئے ترس رہی ہے، موجودہ صورتحال میں عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں