اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ‘مختلف یونینز کے احتجاجوں کے موقع پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھی گئی‘ایس پی اینٹی رائٹ فورس

اتوار 25 اکتوبر 2020 01:55

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2020ء) : ایس پی جمیل ظفر نے اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔جمیل ظفر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ہفتے 32 مختلف مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 131 دستے روانہ کئے گئے۔مختلف مظاہروں میں 3335 سے زائد افراد کو پرٴْامن طور پر منتشر کیاگیا۔

(جاری ہے)

سانحہ حفیظ سنٹرکے دوران 1000 سے زائد اے آر ایف کے جوانوں نے لا ئ اینڈ آرڈرکی صورتحال کو کنٹرول کیا۔

وزیر اعظم پاکستان کی آمد کے موقع پر 40 سے زائدجوان تعینات کئے گئے۔ مذہبی،سیاسی وسماجی 21 سے زائداجتماعات پر لا ئ اینڈ آرڈر کو کنٹرول کیا۔سیاسی واہم شخصیات کی پیشی کے موقع پر 560 سے زائد جوان تعینات کئے گئے جبکہ 120سے زائد اے آر ایف خواتین اہلکاروں نے شہر بھر میں لا ئ اینڈ آرڈرڈیوٹی سر انجام دی۔ مختلف یونینز کے احتجاجوں کے موقع پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں