زکوٰة کی شفاف اوردرست تقسیم ضروری ہے ‘ شوکت علی لالیکا

اتوار 25 اکتوبر 2020 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) وزیرزکوٰة وعشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ زکوٰة غریب،نادار اورمساکین کا حق ہے اس کی شفاف اور درست تقسیم ضروری ہی- بصورت دیگر زکوٰةکی غلط تقسیم پر اللہ تعالیٰ کے ہاں سخت پکڑ ہوگی اور دنیاوی طور پر اسے قانون کے کٹہرے میں بھی کھڑا ہونا پڑے گا۔صوبائی وزیر ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب میں منعقدہ اجلاس میں ضلعی زکوٰة وعشر کمیٹی کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں،ایڈمنسٹریٹر زکوٰة و عشر پنجاب رانا محمد سجاد بابر،ڈسٹرکٹ زکوٰةآفیسر میاں خالد بھی اجلاس میں موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہیلتھ کے شعبہ میں شکایات موصول ہو رہی ہیں اگر کسی بھی سرکاری ہسپتال میں کرپشن پائی گئی تو اس ہسپتال کا ایم ایس ذمہ دار ہوگا اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی- صوبائی وزیر نے سرکاری ہسپتالوں کا آڈٹ کروانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ٖ/ ایڈ منسٹریٹر ڈسٹرکٹ زکوٰة کمیٹی نے صوبائی وزیر کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع خوشاب میں مجموعی طور پر 415 لوکل زکوٰة کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور ان میں دولوکل کمیٹیوں کے علاوہ سب میں چیئرمین زکوٰة وعشر بھی بنا دیئے ہیں- صوبائی وزیر نے باقی 2 لوکل زکوٰة کمیٹیوں میں بھی فوری چیئرمین منتخب کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پچھلے سال 6103 مستحق افراد میں 9کروڑ 14 لاکھ 81 ہزار 351 روپے تقسیم کئے گئے اور امسال حکومت کی جانب سے 2 کروڑ56 لاکھ 36ہزار روپے کی پہلی ششماہی قسط ضلع خوشاب کو وصول ہو چکی ہے۔جو حکومت کی پالیسی کی مطابق ضلع کے مستحق افراد اور دیگر کیٹگریز میں تقسیم کیئے جائینگے۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود کے ہمراہ جوہر آباد وارڈ نمبر 2 اور منگور کی مقامی زکوٰة کمیٹیوں کا دورہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں