مریم نواز کا دھمکی آمیز کالز ملنے کا انکشاف

میرے قریبی لوگوں کو نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز آ رہی ہیں کہا جا رہا ہے کہ آج کی تقاریر کے بعد کریک ڈاؤن کے لیے تیار ہو جانا چاہئیے۔مریم نواز کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 26 اکتوبر 2020 10:56

مریم نواز کا دھمکی آمیز کالز ملنے کا انکشاف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے قریبی لوگوں کو نامعلوم نمبرز سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کے قریب لوگوں  کو نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز آ رہی ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم نمبرز سے کہا جا رہا ہے کہ آج کی تقاریر کے بعد کریک ڈاؤن کے لیے تیار ہو جانا چاہئیے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے عوام نوٹ کر لیں ، یہ ریکارڈ کے لیے یہاں لکھا ہے۔
اسی پر ردِعمل دیتے ہوئے وزئراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ایک ایکسپرٹ سے بات ہوئی تھی جن لوگوں کو فون آئے ان کے فونز کا فارنزک کرنا ہو گا تاکہ دھمکی دینے والے تک پہنچا جا سکے۔

(جاری ہے)

براہ مہربانی قانون نافذ کرنے والے ادارروں سے رابطہ کریں اور فارنزک کرا لیں۔

۔شہباز گل نے کہا کہ کہ مریم نواز کے کریڈٹ پر سوائے جھوٹ کے اور کچھ بھی نہیں ہے۔کوئٹہ میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے سے مریم نواز کے خطاب پر ردِعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ آپ کا کریڈٹ یہ ہے کہ آپ صرف سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس بچوں کے نام پر سیاست کے سوا بتانے کو کچھ بھی نہیں، صوبائیت جیسی سیاست آپ کو ورثے میں ملی ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز کو مزارِ قائداعظم محمد علی جناح کی توہین پر پوری قوم سے معافی مانگنی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ تین دہائیوں سے ملک پر مسلط رہنے والوں کو حکومت جانے کے بعد ہی عوام یاد آتے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بلوچستان کے طلبا کا مسئلہ آپ کے دورے سے ایک ہفتہ پہلے گورنر پنجاب حل کرچکے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں