سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کی ہدایت پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کارخاصوں کی میٹنگ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 اکتوبر 2020 11:52

سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کی ہدایت پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کارخاصوں کی میٹنگ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کی ہدایت پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کارخاصوں کی میٹنگ، ایس پی ہیڈکوارٹرز جمیل ظفر نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تبدیل ہونے والے کار خاصوں سے میٹنگ کی، میٹنگ میں تمام ڈویڑنز کے اسٹیبلشمنٹ افسران نے بھی شرکت کی، ایس پی ہیڈکوارٹرز نے تبدیل ہونے والے کار خاصوں سے تحفظات پوچھے، تحفظات رکھنے والے اہلکاروں سے درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت، تمام اہلکاروں کے تحفظات دور کئے جائیں گیں، ایس پی ہیڈکوارٹرز نے بتایا کہ ٹرانسفر، پوسٹنگ نوکری کا حصہ، ایمانداری سے فرائض سرانجام دیں، محنت، لگن اور فرض شناسی سے فرائض سرانجام دینا نصب العین ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں