ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 17 سالہ مہوش ظفر کو تلاش کر کے والدین کے سپرد کر دیاگیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 اکتوبر 2020 11:53

ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 17 سالہ مہوش ظفر کو تلاش کر کے والدین کے سپرد کر دیاگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار۔ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 17 سالہ مہوش ظفر کو تلاش کر کے والدین کے سپرد کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

گشدہ بچی مہوش ظفر گھریلو ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آ کر بغیر بتائے گھر سے چلی گئی تھی۔ انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے لاپتہ بچی کومختلف معلومات اور شواہد کی مدد سے تلاش کیا۔بچی کی والدہ نے تھانہ کوٹ لکھپت اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ایس پی ماڈل ٹاوٴن انویسٹی گیشن بلال قیوم کی طر ف سے پولیس ٹیم کو شاباش۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں