احتساب عدالت کی جانب سے حمزہ شہباز کی جیل میں گھر کے کھانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری

پیر 26 اکتوبر 2020 14:54

احتساب عدالت کی جانب سے حمزہ شہباز کی جیل میں گھر کے کھانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) احتساب عدالت نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی جیل میں گھر کے کھانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں کہا ہے کہ عدالت سپرنٹنڈنٹ جیل کو حمزہ شہباز کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کا حکم دیتی ہے۔احتساب عدالت نے کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو گھر کا کھانا فراہم نہ کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔جج نے ریمارکس دیے کہ سپرنٹنڈنٹ کس قانون کے تحت گھر کا کھانا دینے سے منع کرتا ہے، عدالت حمزہ شہباز کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں