لاہور میں اداکارہ کے ساتھ زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا

متاثرہ خاتون کے اپنے خلاف بھی تھانہ سبزہ زار میں گیسٹ ہاؤسز کے مقدمات درج ہیں۔ پولیس ذرائع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 26 اکتوبر 2020 14:54

لاہور میں اداکارہ کے ساتھ زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء) لاہور میں اداکارہ کے ساتھ زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں پولیس اہلکار نے خاتون اداکارہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔خاتون نے پولیس اہلکار کے خلاف شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ میں شوبز سے تعلق رکھتی ہوں۔

پولیس اہلکار کبیر ڈانس پارٹی کا کہہ کر مجھے ساتھ لے گیا جب کہ نجی ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا،خاتون نے بتایا کہ ملزم زیادتی کرنے کے بعد ہوٹل سے فرار ہو گیا۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی تھی۔ملزم کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کی ہدایت کی تھی۔

(جاری ہے)

خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی تصویر بھی منظر عام پر آ چکی ہے۔ملزم کی گرفتاری کے بعد اب مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے چھانگا مانگا میں بھی ایک شہری پر مقدمہ درج کروایا تھا،جب کہ اس کے اپنے خلاف بھی تھانہ سبزہ زار میں گیسٹ ہاؤسز کے مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب فیصل آباد میں 4 نوجوانوں نے جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق ننکانہ کی رہائشی اور فیصل آباد جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کو اس کا ٹیوشن فیلو شاہد علی تقریب میں شرکت کے بہانے اپنے گاؤں لایا۔جہاں اس کے تین دوست ریاض، عمران اور تصور موجود تھے، ملزمان نے نہ صرف لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے چنیوٹ میں یونیورسٹی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور آر پی او فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں