محکمہ ایکسائز میں ساڑھے گیارہ کروڑ مالیت کی گاڑی رجسٹرڈ

پیر 26 اکتوبر 2020 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) محکمہ ایکسائز میں ساڑھے گیارہ کروڑ مالیت کی گاڑی رجسٹرڈ ہو گئی ۔بتایاگیاہے کہ محکمہ ایکسائزمیں ارجمند نامی شخص کے نام پر کیمبورجنی سپورٹس کار رجسٹرڈ ہوگئی جس کی قیمت ساڑھے گیارہ کروڑ ہے۔

(جاری ہے)

شہری کی جانب سے گاڑی کی رجسٹریشن 45 لاکھ 32 ہزار روہے جمع کروا دی گئی ۔یادرہے کہ کچھ دن قبل ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سے معزرت کی تھی۔ ایکسائز کے موٹر سسٹم میں 10 کروڑ تک کی گاڑی رجسٹرڈ ہو سکتی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں