لاہور میں ڈکیتی،چوری اور فائرنگ کے بڑھتے واقعات کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 26 اکتوبر 2020 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی،چوری اور فائرنگ کے بڑھتے واقعات کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوا کے متن میں کہاگیا ہے کہ لاہور میں ڈکیتی،چوری اور فائرنگ کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ڈاکوں،چوروں اور جرائم پیشہ افردا کے رحم و کرم پر،لاہور پولیس جرائم روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔مصطفی ٹائون میں 8لاکھ،جوہر ٹائون میں2 لاکھ کا ڈکیتی ہوئی ،گلشن راوی،بادامی باغ،شاد باغ،لٹن روڈ اور گڑھی شاہو میں شہری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے۔ملتان روڈ،مانگا منڈی سمیت دیگر علاقوں میں ڈاکوں نے شہریوں سے نقدی موٹر سائیکلیں چھینی گئیں ۔ڈاکوں نے شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا۔پولیس اصلاحات کا نعرہ لگانے والی تبدیلی سرکار شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی ناکام ثابت ہوئی ہے۔شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم سے شہریوں میں سخت تشویش اور خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں