وزیرتعلیم مرادراس کی جانب سے سینئر افسران کو ’’جاہل‘‘کہنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 26 اکتوبر 2020 19:43

وزیرتعلیم مرادراس کی جانب سے سینئر افسران کو ’’جاہل‘‘کہنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) وزیرتعلیم مرادراس کی جانب سے سینئر افسران کو ’’جاہل‘‘کہنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

(جاری ہے)

یہ ایوان صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ کے افسران کو ’’جاہل‘‘کہنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ایجوکیش ڈیپاٹمنٹ کی افسران دن رات ملک و قوم کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔سینئر بیوروکریٹس کیلئے صوبائی وزیر کے الفاظ انتہائی افسوسناک ہیں۔یہ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبائی وزیر کے بیوروکریٹس کے ساتھ ناروا سلوک کا فوری نوٹس لیں۔صوبائی وزیر مراد راس فورا سینئر افسران سے معافی مانگیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں