پی ڈی ایم کا جھوٹا پروپیگنڈا اپنے انجام کو پہنچ گیا ، شہباز گل

عوام نے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کردیا ، عوام کا سودا کرنے والے جعلی لیڈر آج ان کے مسیحائی بن رہے ہیں ، معاون خصوصی

پیر اکتوبر 20:09

پی ڈی ایم کا جھوٹا پروپیگنڈا اپنے انجام کو پہنچ گیا ، شہباز گل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا جھوٹا پروپیگنڈا اپنے انجام کو پہنچا عوام ملک دشمن بیانیے کو مسترد کر چکی اور عوام کا سودا کرنے والے جعلی لیڈر آج مسیحائی کے دعویدار بن رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جلسے کے بعد مسلم لیگ ن سمیت پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کا جھوٹا پروپیگنڈا اپنے انجام کو پہنچا۔

پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو مخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام آپ کو اور آپ کے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کر چکی اور عوام کا سودا کرنے والے جعلی لیڈر آج مسیحائی کے دعویدار بن رہے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ انہیں غیر متعلق قرار دیے جانے کے بعد ان کا ملک دشمن بیانیہ زور پکڑتا جا رہا ہے اور معیشت کو دیوالیہ کرنے والی ن لیگ معیشت پر بھاشن بند کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معیشت کو آپ کے جعلی وزیر خزانہ نے 8 ارب ڈالر خزانے سے نکال کر تباہ کیا اب تمام عوامی حقوق جن پر آپ طعنے کس رہی ہیں وہ عوام کو ملیں گے۔ اوپر سب اچھا دکھانے کے لیے ڈالر کو مصنوعی طریقے سے اسٹیبل رکھا گیا۔شہباز گل نے کہا کہ عوام اور جمہوریت کے پاسدار ہم ہیں اور وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو ان کے حق کے لیے لڑنا سکھایا ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments