اداروں کی مضبوطی پاکستان کی مضبوطی ،اداروں کو کمزور کرنیوالے عناصر ملک کو کمزور کرناچاہتے ہیں:عثمان بزدار

ًاداروںکیخلاف مذموم عزائم رکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی،قوم کبھی معاف نہیں کرے گی

پیر 26 اکتوبر 2020 23:07

اداروں کی مضبوطی پاکستان کی مضبوطی ،اداروں کو کمزور کرنیوالے عناصر ملک کو کمزور کرناچاہتے ہیں:عثمان بزدار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحادپاکستان کی ترقی کو روکنے کے درپے ہی- پی ڈی ایم دشمن کے ایجنڈے پر چل رہی ہے - پاکستان کے ادارے ہر شہری کے لئے قابل احترام ہیں اوراداروں کی مضبوطی پاکستان کی مضبوطی ہی-اداروں کو کمزور کرنے والے عناصر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں -آج یہاں ایک بیان میںوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اداروں کے خلاف مذموم عزائم رکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی اور اداروں پر بلا جواز الزامات لگانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی- وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قوم اداروں کو متنازعہ بنانے کی ہر کوشش کو ناکام بنائے گی-انہوںنے کہا کہ کوئٹہ کے جلسے میں اپوزیشن رہنماؤں کی تقریریں قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں- اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان کے مفادات کو یکسر فراموش کر دیا ہے -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں