لاہور، بھارت 74سال سے تمام تر ظلم و جبر اور فسطائیت کے باوجود کشمیر یوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوسکا،سینیٹر سراج الحق

کشمیریوں کی تیسری نسل بھارت کے خلاف آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے،اقوام عالم کا یہ فرض ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کروائے ، امیر جماعت اسلامی پاکستان

پیر 26 اکتوبر 2020 23:08

لاہور، بھارت 74سال سے تمام تر ظلم و جبر اور فسطائیت کے باوجود کشمیر یوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوسکا،سینیٹر سراج الحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے 27اکتوبر 1947کوکشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی طرف سے منائے جانے والے یوم سیاہ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت 74سال سے تمام تر ظلم و جبر اور فسطائیت کے باوجود کشمیر یوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوسکا اور نہ کبھی ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیریوں کی تیسری نسل بھارت کے خلاف آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے ۔اقوام عالم کا یہ فرض ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کروائے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں کشمیری مسلمانوں کے قتل عام ،جیلوں، انٹیروگیشن سینٹروں اورٹارچر سیلوں اورعقوبت خانوں میں انسانیت سوز مظالم کے باوجود بھارتی فوج کو پے درپے شکست اور ہر جگہ مزاحمت کا سامنا ہے ۔بھارت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے۔بھارت کو آج نہیں تو کل کشمیریوں کے جذبہ آزادی کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں