اپوزیشن کی تحریک کیخلاف عمران خان کو خود لوگوں میں جانا چاہیے

قابلِ تعریف ہے کہ مریم نواز ایک بچے کے آنسو پونچھ رہی تھی، عمران خان ترجمانوں کے اجلاسوں کی بجائے عوام میں جاکر لوگوں کو ان کا ماضی یاد دلائیں ۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 اکتوبر 2020 21:57

اپوزیشن کی تحریک کیخلاف عمران خان کو خود لوگوں میں جانا چاہیے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اکتوبر2020ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک کیخلاف عمران خان کو خود لوگوں میں جانا چاہیے، مریم نواز ایک بچے کے آنسو پونچھ رہی تھی، عمران خان ترجمانوں کے اجلاسوں کی بجائے عوام میں جاکر لوگوں کو ان کا ماضی یاد دلائیں ۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز قابل احترام ہیں ، وہ کل کوئٹہ میں بچے کو اٹھا کر اس کے آنسو پونچھ رہی ہیں، عمران خان صاحب آپ کہاں ہیں؟ آپ بھی جائیں اور لوگوں کو بتائیں یہ وہی ہیں جن کی گاڑی کے نیچے بچہ آگیا تھا، عمران خان کو چاہیے لوگوں میں جائیں اور ان کو یاد دلائیں۔

اصل عمران خان واپس آئے اور لوگوں میں بیٹھے،تاکہ لوگ عمران خان کے ساتھ ہوں۔

(جاری ہے)

اب لوگ پھر ان کے ساتھ ہیں، کیونکہ لوگ کہتے ہیں کوئی تو آتا ہے جو ان کے آنسو پونچھتا ہے۔ لیکن ان کے وزراء سارے اسلام آباد میں ہیں، زیادہ یہ کرتے ہیں ترجمانوں کا اجلاس بلا لیتے ہیں۔ دوسری جانب ن لیگ کے رہنماء اور سابق اسپیکرسردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تحریک سے بحران جنم لے سکتا ہے، ہمیں تحریک چلانے پر حکومت نے مجبور کیا، شیخ رشید اپنے دھرنوں میں کہتے تھے آگ لگا دو، جلا دو، لیکن لوگ باہر نکلیں گے۔

ہم نے سات آٹھ بجے فیصلہ کیا ہم نے اورنج لائن ٹرین کی افتتاح کرنا ہے۔اس دن سینکڑوں لوگ تھے۔ ہماری سمت درست ہے،نوازشریف کا بیانیہ ہی شہبازشریف کا بیانیہ ہے۔ حالات ان کے حق میں نہیں ہیں، ان کے ایم این ایز باتیں کرتے ہیں کہ ان کے پاس حکومت چلانے کا کوئی سسٹم نہیں ہے۔حکومت اپنی مدت پوری کرے گی یا نہیں اس کا میں نہیں بتا سکتا۔اس طرح کی پیشگوئی شیخ رشید کرتے ہیں، ان اکثر پیشگوئی غلط نکلتی ہیں۔ 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں