مودی سب سے بڑا شیطان ہے،پتلے جلانے سے ملک میں سکون ہو جائے گا

ٹرمپ کے بعد مودی کے پتلوں کو بھارتیوں نے آگ لگا دی

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 27 اکتوبر 2020 06:14

مودی سب سے بڑا شیطان ہے،پتلے جلانے سے ملک میں سکون ہو جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2020ء) بھارت میں ایسے عجیب الفطرت لوگ رہتے ہیں کہ سمجھ نہیں آتی یہ لوگ کیا چاہتے ہیں۔ کچھ دن قبل جب ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا ہوا تو اسی بھارت کے ایک باسی نے ٹرمپ کا پتلا بنا کر اسے بھگوان بنا لیااور کھانا پینا چھوڑ دیا یہاں تک کہ بھوک پیاس سے وہ شخص مر گیا مگر بھگوان ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی بچا گیا۔ جب اپنی الیکشن کمپین میں مباحثے کے دوران ٹرمپ نے انڈیا کو گندہ،غلیظ اور گھٹیا کہا تو اسی بھارت میں اس کے پتلے نظر آتش کیے گئے۔

اور اب ٹرمپ کے بعد مودی کے پتلے بھی جلائے جا رہے ہیں۔بھارت میں مودی کی پالیسیوں سے اختلاف محض اپوزیشن کو ہی نہیں بلکہ عام عوام کو بھی ہے۔چھوٹا طبقہ نریندر مودی کی پالیسیوں سے تنگ آیا ہوا ہے اور آئے روز احتجاج کرتا نظر آتا ہے۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روزبھارت کی ریاست پنجاب کے عوام نے مذہبی تہوار ’دسہرہ‘ کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے جلادیے۔

بھارتی پنجاب میں کسانوں نے اتوار کے روز روایتی تہوار ’دسہرہ‘ منایا، اس دن ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد 'راون' کے پتلے جلاتے ہیں۔اتوار کے روز منائے جانے والے تہوار کی خاص بات یہ تھی کہ بھارتی پنجاب کے عوام نے راون کی بجائے نریندر مودی کے پتلے جلائے۔پنجاب کسان یونین نے ریاست کے مختلف شہروں بھٹنڈہ، ترن تارن، فیروز پور، امرتسر وغیرہ میں دسہرہ کے موقع پر مودی کے پتلے مفت تقسیم کیے تھے۔

ہندوو¿ں کا ماننا ہے کہ راون کو جلانے سے ان کے سارے گناہ بھی جل کر راکھ ہوجاتے ہیں اور وہ مصیبتوں سے چھٹکارا پا لیتے ہیں۔کسان یونین کے عہدیداروں کاکہنا ہے کہ مودی بھارت کیلئے سب سے بڑا شیطان ہے اور دسہرہ کے موقع پر اس بڑے شیطان کو جلانے سے ملک میں سکون ہو جائے گا۔ یادرہے کہ پنجاب بھر میں اِس وقت کسانوں کے مظاہرے عروج پر ہیں اور کسان کئی روز سے مودی حکومت کے نافذ کردہ زراعت آرڈیننس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

دسہرہ کے موقع پر راون کے روایتی پتلوں کی بجائے مودی کے پتلے جلانے کا یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔کسانوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے طویل عرصہ تک اتحادی رہنے والی جماعت اکالی دل کی حمایت حاصل ہے، اکالی دل نے زراعت آرڈیننس کی مخالفت میں حال ہی میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد ختم کر دیا تھا۔بھارت میں کسان سنگین معاشی مسائل سے دوچار ہیں اور سالانہ ہزاروں کسان ان ہی مجبوریوں کے تحت خودکشی کرلیتے ہیں۔ایک طرف انہی بینک کے سودی قرضے جینے نہیں دیتے تو دوسری طرف حکومتی پالیسیاں بھی ان کے شب و روز میں زہر گھولتی رہتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کسانوں نے مودی کے خلاف علم بغاوت بلند کررکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں