ناموس رسالتﷺ کا معاملہ،پاﺅل پوگبا نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا

میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی اور تشدد کے خلاف ہوں،جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف عدالت جاﺅں گا

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 27 اکتوبر 2020 07:10

ناموس رسالتﷺ کا معاملہ،پاﺅل پوگبا نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2020ء) اس وقت دنیا بھر میں فرانس اور دیگر یورپی ممالک میں اسلامو فوبیااور حضور نبی پاکﷺ کے خاکے آویزاں کرنے سے متعلق غم ہو غصہ پایا جا رہا ہے ا ور فرانس کی پراڈکٹس کا بائیکاٹ بھی عروج پر ہے۔اسی حوالے سے گزشتہ روز مشہور فٹ بالر پاﺅل پوگبا کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ اس نے فٹ بال ٹیم کو چھوڑ دیا ہے مگر اس نے خبروں کی تردید کی اور اب فیک خبریں پھیلانے والوں کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

27سالہ مسلمان فٹبالر 72کیپس حاصل کرنے کے ساتھ 10گول کرنے کا ریکارڈ بھی رکھتا ہے اور ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بھی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ مجھ سے متعلق سو فیصد جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا”میں غصے میں ہوں،حیران و پریشان ہی نہیں بلکہ ششدر ہوں اور ایسی خبروں سے متعلق فرسٹریشن کا شکار ہوا ہوں“۔

میڈیا ریٹنگ کے چکر میں میرے نام کے ساتھ جعلی خبریں چلا رہا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ”میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی اور تشدد کے خلاف ہوں۔بدقسمتی سے کچھ میڈیا آرگنائزیشن خبریں فائل کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرتے اور خبر کی تصدیق کرنا بھی گوارا نہیں کرتے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں اس قسم کی سو فیصد جھوٹی خبریں پھیلانے اور نشر کرنے والوں کے خلاف لیگل ایکشن لوں گا۔

“فرانسیسی فٹ بالر پال پوگبا نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے اسلام مخالف بیان پر ریٹائرمنٹ کے اعلان کو فیک نیوز قرار دیا۔بین الااقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے اسلام مخالف بیان پر مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلنے والے مشہور فٹبالر نے فرانس کی نمائندگی سے انکار کر دیا۔متعدد غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار فٹبالر پال پوگبا کی جانب سے انٹرنیشنل سطح پر فرانس کی نمائندگی نہ کرنے کا فیصلہ فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی سرپرستی کے بیان کے بعد کیا گیا۔

بتایا گیاتھا پال پوگبا نے فرانسیسی صدر کے بیانات کو ناپسند کیا تھا اور وہ ان بیانات کو اپنی اور فرانسیسی مسلمانوں کی توہین سمجھتے تھے کیونکہ فرانس میں عیسایت کے بعد اسلام دوسرا مذہب ہے۔تاہم اب پال پوگبا نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کے اعلان کی خبر کو جعلی قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں