شیم آن یو میکرون،سوشل میڈیا ٹرینڈ وائرل

دنیا بھر کے عوام کا فرانس کا بائیکاٹ،میکرون نے گھٹنے ٹیک دیے

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 27 اکتوبر 2020 07:21

شیم آن یو میکرون،سوشل میڈیا ٹرینڈ وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2020ء) فرانس میں ہونے والے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔مگر اس واقعہ پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے متحد ہو کر جس طرح سے آواز بلند کی ہے اس نے حضرت محمد ﷺ کے ساتھ والہانہ محبت اور اسلام کی بیداری کے جذبے کو واضح کر کے رکھ دیاہے۔فرانس میں آزادی اظہار کے نام پر جس طرح سے اسلام کا مذاق اڑایا گیا وہ ناقابل معافی جرم ہے۔

لہٰذا اس جرم کی پاداش میں دنیا بھر کے مسلم ممالک نے فرانسیسی پراڈکٹس کا بائیکاٹ شروع کر دیا ہے اور ”شیم آن یو میکرون“کے نام سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ وائرل ہو چکا ہے جس میں فرانس کے بائیکاٹ کے علاوہ ان کے سفیروں کو اپنے اپنے ملک سے نکالنے اور احتجاج ریکارڈ کرانے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔اس ٹرینڈ میں لاکھوں لوگوں نے فرانس کے صدر کے خلاف آواز بلند کی ہے اور ہیش ٹیگ چلایا ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹرینڈ میں مسلم ممالک کے صرف دو راہنماﺅں کو پذیرائی مل رہی ہے جن میں سے ایک طیب ایردوگان ہیں اوردوسرے عمران خان ہیں۔ان دو لیڈرز نے ہی اب تک فرانس کی حکومت کو صحیح معنوں میں للکارا ہے۔چونکہ فرانس میں مسلم مخالف اقدامات ہمیشہ سے اٹھائے جاتے رہے ہیں اس لیے اب کی باری انہوں نے بڑا وار کرنے کا فیصلہ کیاتھا جس حوالے سے دنیا بھر میں شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہاہے۔

فرانسیسی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کرنے پر فرانسیسی صدر میکروں کو عرب اور دیگر مسلم ممالک سے درخواست کرنا پڑی کہ ایسا اقدام نہ کریں اس سے ان کی معیشت بیٹھ جائے گی۔مگر مسلم ممالک سے یہ ڈیمانڈ کی جائے رہی ہے کہ ناموس رسالتﷺ کے مرتکب شخص کو قرار واقعی سزا دی جائے اور خود صدر میکرون اس واقعے پر معافی مانگیں۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی فرانس کے صدر کو معافی مانگنے کے لیے ہزاروں پوسٹس کر چھوڑی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں