شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی نیب کی درخواست خارج

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے نیب کی دائر کردہ اپیل کی سماعت کی

Sajid Ali ساجد علی منگل 27 اکتوبر 2020 11:06

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی نیب کی درخواست خارج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2020ء) سپریم کورٹ کی طرف سے قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی نیب کی درخواست خارج کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے نیب کی دائر کردہ اپیل کی سماعت کی ، جس کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست خارج کردی گئی۔

واضح رہے کہ نیب کی طرف سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ، جب کہ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا ، جس کے بعد نیب نے لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ یاد رہے کہ سابق وزیرعلیٰ پنجاب اس وقت جیل میں ہیں جس کے حولے سے لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ، تفصیلات کے مطابق عدالت کی طرف سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ان کی میڈیکل ہسٹری کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں ، اس کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو میٹریس، کرسی ،گھر کا کھانا اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مسلم لیگ( ن) کے صدر شہباز شریف کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی دائر کردہ درخواست میں شہباز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز، انکوائریز اور مقدمات کا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا کی گئی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف نے ریکارڈ طلبی کی ہماری درخواست کا ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود جواب نہیں دیا اور اسی وجہ سے ہرجانہ کیس آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں