مدرسے دھماکے کے مجرموں کوکٹہرے میں لایا جائے ‘نواز شریف کی دھماکے کی مذمت

پشاور میں مدرسے کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ،دل انتہائی رنجیدہ ہے ‘ قائد مسلم لیگ(ن)

منگل 27 اکتوبر 2020 11:55

مدرسے دھماکے کے مجرموں کوکٹہرے میں لایا جائے ‘نواز شریف کی دھماکے کی مذمت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف نے پشاور مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن خوانی کرتے معصوم طلباء کونشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعہ پر بیحد رنجیدہ اور غمگین ہوں، معصوم طلباء اور ان کے والدین کے دکھ کا سوچ کر دل پھٹا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

دیرکالونی پشاور میں مدرسے کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ،تعلیم حاصل کرتے بچوں اور تدریس کرتے اساتذہ کی شہادت نے سانحہ اے پی ایس کے دکھ تازہ کر دیئے ہیں ۔ملوث مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے ۔متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرتا ہوں ۔اللہ تعالی شہدا ء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں