مدرسے میں دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے‘ مریم نواز کی پشاور دھماکے کی مذمت

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر نے دھماکے کے افسوس میں حفیظ سنٹر کادورہ موخر کردیا

منگل 27 اکتوبر 2020 11:55

مدرسے میں دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے‘ مریم نواز کی پشاور دھماکے کی مذمت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدرسے میں دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بچوں کو ہونے والے نقصان نے انتہائی رنجیدہ کر دیا ہے ،جن مائوں کی گودیں اجڑ گئی ہیںان کے دکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کوصحتیابی عطا فرمائے۔علاوہ ازیںمریم نواز نے حفیظ سینٹر کادورہ موخر کر دیا۔ مریم نواز نے پشاور کے مدرسہ میں دہشتگردی کے افسوس میں دورہ موخر کیا ۔مریم نواز نے سہ پہر کے وقت آتشزدگی سے متاثرہ حفیظ سینٹر کے تاجروں اور دکانداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے جانا تھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں