پنجاب روزگار سکیم سے خصوصی افراد کو آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے ، سیدہ زہرا نقوی

منگل 27 اکتوبر 2020 15:15

ْلاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2020ء) : تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب روزگار سکیم سے 20سے 50سال تک کے مرد حضرات، خواتین اورخواجہ سرائ بھی مستفید ہوسکیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیم کے تحت خصوصی افراد کو بھی آسان شرائط پر قرضے دیں گے، پنجاب روزگار سکیم کے ذریعے ٹیکسٹائل کے 26سب سیکٹرز سمیت23مختلف شعبوں کے 339سب سیکٹرزکیلئے کاروبار،تجارت اورمینوفیکچرنگ کے لئے چھوٹے قرضے دیئے جائیں گی-انہوں نے کہاکہ ان قرضوں سے خاص طورپر کاٹیج انڈسٹری کوفروغ ملے گا،سب سے بڑا سرمایہ ہنر ہے اور ہم ہنر کو سرمایہ کاری میں بدل رہے ہیں ،پنجاب روز گار سکیم ایک گیم چینجر ثابت ہو گی-انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے ، اب تک 9ہزار428افراد نے قرضے کیلئے درخواستیں جمع کرائی ہیں،6ہزار138درخواستوں کے ساتھ مطلوبہ فیس جمع نہیں کرائی گئی جبکہ3ہزار35درخواستوں کے ساتھ فیس جمع کرائی گئی ہے،پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے 1619درخواستوں کو پراسس کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں