خواہش ہے کہ اگلی باکسنگ فائٹ پاکستان میں ہو،مخالف باکسر اور پروموٹرز سے بات چیت جاری ہے ،محمد وسیم

منگل 27 اکتوبر 2020 15:45

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2020ء) : پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اگلی فائٹ پاکستان میں ہو اور اس کیلئے باکسرمحمد وسیم نے دسمبرمیں اپنی مجوزہ فائٹ پاکستان میں کرانے کی بھرپور کوششیں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

محمد وسیم جو کہ اب تک ہونے والی اپنی گیارہ پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں سے دس میں فتح حاصل کرچکے ہیں اور وہ ان دنوںگلاسگو میں ہیں اور اپنے ٹرینر کے ساتھ اپنی اگلی فائٹ کی تیاری کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کی اگلی فائٹ پاکستان میں ہو اور اس سلسلہ میں مخالف باکسر اور پروموٹرز کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں