کشمالہ طارق 31اکتوبر کو معروف کاروباری شخصیت وقاص خان کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی

اکتوبر کو محفل میلاد کا ، 30 اکتوبر کو قوالی جبکہ 31 اکتوبر کو استقبالیہ تقریب رکھی گئی ہے، ڈھولکی کی تصاویر ، ویڈیو سو شل میڈل پر وائرل

منگل 27 اکتوبر 2020 17:38

کشمالہ طارق 31اکتوبر کو معروف کاروباری شخصیت وقاص خان کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) وفاقی ادارہ محتسب برائے تحفظ جنسی استحصال و ہراسگی برائے خواتین کشمالہ طارق معروف کاروباری شخصیت وقاص خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا ہے،شادی کی باقاعدہ تقریب 31 اکتوبر کو منعقد کی جائے گی۔معروف سیاست دان کشمالہ طارق کی شادی کی تقریبات روایتی تقاریب سے مختلف ہوں گی۔

(جاری ہے)

29 اکتوبر کو محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا، 30 اکتوبر کو قوالی جبکہ 31 اکتوبر کو استقبالیہ تقریب رکھی گئی ہے ۔کشمالہ طارق کے دوستوں نے ان کے اور وقاص خان کے لیے لاہور میں ڈھولکی کی تقریب کا اہتمام کیا، ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں۔کشمالہ طارق کے خاندان اور دوستوں نے ان کی نئی زندگی کی شروعات پر خوشی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ کشمالہ طارق کی یہ دوسری شادی ہے۔ قبل ازیں ان کی شادی پاکستانی نژاد کینیڈین بزنس مین طارق رشید سے ہوئی تھی جو کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے ممبر ہیں۔ ان کا ایک بیٹا اذلان خان بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں