وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی پشاورکے مدرسے میں بم دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

سوگوار خاندانوں کے غم میںبرابر کے شریک ہیں،مکار دشمن پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی گھناؤنی سازش کررہا ہے اتحاداوریکجہتی سے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائینگے،دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے ارادوں کو متزلزل نہیں کر سکتیں

منگل 27 اکتوبر 2020 19:12

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی پشاورکے مدرسے میں بم دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پشاور کے علاقے دیر کالونی میںمدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعاکی اورکہا کہ ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اورزخمی افراد کے ساتھ ہیں - پنجاب حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے - انہوںنے کہا کہمکار دشمن پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی گھناؤنی سازش کررہا ہے ۔دہشت گردی کے ناسورکے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے۔

(جاری ہے)

قوم کے اتحاداوریکجہتی سے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائیںگے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پشاور کے مدرسے میں دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔بچوں کے مدرسے پر حملہ انتہائی بزدلانہ فعل ہے ۔دہشت گردوں نے معصوم بچوںکو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا ۔انہوںنے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ بچوں کو نشانہ بنانے والے درندے عبرتناک سزا کے مستحق ہیں۔دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے ارادوں کو متزلزل نہیں کر سکتیں-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں