صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکا تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ منرو کا دورہ

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ منرو میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بہترسہولتیں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں: وزیرصحت پنجاب

منگل 27 اکتوبر 2020 19:17

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکا تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ منرو کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ منروضلع ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔اس موقع پرڈپٹی چیف آف ایئرسٹاف سپورٹ ایئرمارشل حسیب پراچہ بھی وزیرصحت کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیرصحت نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں انسدادپولیومہم کے تحت معصوم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور مختلف وارڈز کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ منرو میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیاجا رہاہے۔2018کے معاہدے کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں پاکستان ایئرفورس انتہائی خوش اسلوبی سے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ منرو میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بہترسہولتیں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عام آدمی کو صحت کے شعبہ میں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ زندگی بھرکی معذوری سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا بہتر ہے۔صوبائی وزیر صحت نے والدین سے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ہرصورت پلانے کی اپیل بھی کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں