صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گور نر چوہدری محمدسرور نے کورو نا ہیروز وال کا افتتاح کر دیا

کورونا وباء کا خطرہ ابھی موجود ہے ،کورونا سے بچائو کے حوالے سے جو بھی ایس او پیز ہیں ان پر عمل کیا جائے ‘ڈاکٹرعارف علوی حکومت نے معاشی چیلنجز کے باوجود کوروبا کے دوران غریب خاندانوں کا بھر پور ساتھ دیا ،بغیر تفریق کے غریب خاندانوں کو فی کس 12ہزار دیئے گئے ‘صدر مملکت کی میڈیا سے گفتگو

منگل 27 اکتوبر 2020 21:52

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گور نر چوہدری محمدسرور نے کورو نا ہیروز وال کا افتتاح کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گور نر ہائوس لاہور میں کورو نا ہیروز وال کا افتتاح کر دیا ۔اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ،گورنر سندھ عمران اسماعیل ، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اورصوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک سمیت دیگر کی بھی شر کت۔

تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کورونا کے حوالے سے معاملات کو دیکھا جائے تو بھارت میں کورونا مریضوںاور ہلاک ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے لیکن الحمد اللہ پاکستان نے اپنی کامیاب حکمت عملی سے کوروبا وبا پر قابو پایااور آج پوری دنیا اس کا اعتراف کررہی ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ کورونا وباء کا خطرہ ابھی بھی موجود ہے ضرورت اس بات کی ہے کورونا سے بچائو کے حوالے سے جو بھی SOPs ہیں ان پر عمل درآمد کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاشی چیلنجز کے باوجود کوروبا کے دوران غریب خاندانوں کا بھر پور ساتھ دیا اور بغیر تفریق کے غریب خاندانوں کو فی کس 12ہزار دیئے گئے ۔اُنہوں نے کہا پاکستان آج ہر لحاظ سے کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے مًیں کورونا وال کی تعمیر اور کورونا سے بچائو کے لئے گورنر پنجاب چوہدی محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے کئے جانے والی اقدامات کو سراہتا ہوں۔

افتتاحی تقر یب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا ہیروزوال کا مقصد کورونا میں فرنٹ لائن پرلڑنیوالے ڈاکٹرز،طبی عملہ ،یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ز،پولیس ،مسلح افواج اورمعاشرے کے دیگرطبقات کے کورونا ہیروز کو خر ا ج تحسین اور خراج عقید ت پیش کر نا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران ہم نے پاکستان میں پہلی بار ٹیلی میڈیسن سنٹرز کی بنیاد رکھی جس میں سینکڑوں ڈاکٹر ز،کنسلٹنٹ اور پروفیسرز نے بغیر کسی معاوضے کے آن لائن اور ویڈیو لنک کے ذریعے لاکھوں مر یضوں کو چیک اپ کیا اور انکو طبی امداد کی فراہمی بھی یقینی بنائی ہے۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جب کورونا ریلیف فنڈ زکے لئے گور نر ہائوس تشر یف لائے تو بزنس کیمونٹی اور مخیر حضرات نے دل کھول کر کورونا ریلیف فنڈز میں حصہ لیا اور 60کروڑ رروپے زائد کا عطیہ جمع کروایااسکے ساتھ ساتھ گورنر ہا ئوس لاہور کی وساطت سے پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ور ک،بزنس کیمونٹی اور مخیرحضرات کیساتھ ملکر 10ارب روپے سے زائد کی چیئر ٹی کی۔

اُنہوں نے کہا کہ 20لاکھ خاندانوں کو نہ صرف راشن فر اہم کیا بلکہ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کو پی پیز کٹس N95ماسک ،سینی ٹائزر اورادوایات کی فراہمی کو ہر سطح پر یقینی بنایا ہے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ بزنس کیمونٹی کے تعاون سے پنجاب کے مختلف سر کاری ہسپتالوں کو وینٹی لیٹرز بھی فراہم کیے ہیں ، جیلوں میں46ہزار سے زائد قیدیوں کو کورونا سے بچائو کے لیے حفاظتی سامان بھی دیا ۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف بھر پور جنگ لڑنے پر صدر پاکستان ،وزیر اعظم ،وفاقی و صوبائی حکومتوں ،چیف سیکرٹر ی پنجاب ،صوبائی اور ضلعی انتظامیہ ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ،نیشنل ڈائزسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ،پنجاب ڈائزسٹر مینجمنٹ اتھارٹی،پولیس،آرمزفورسز ،یونیورسٹی کے وائس چانسلرز اور انکے سٹاف کا بھی بھر پور شکر یہ اداکر تاہوں۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مًیں فلاحی تنظیموں اورانکے ولینٹر کا شکر یہ اداکر تاہوں کہ جنہوں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر غر یب خاندانوں کے گھر وں میں جا کر انکو راشن اور امداد ی سامان فراہم کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ولینٹرہمارا سر مایہ ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں