صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکایوم یکجہتی کشمیرویوم سیاہ کے موقع پر پیغام

پشاوربم دھماکے کی مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

منگل 27 اکتوبر 2020 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پراپنے پیغام میں کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر مودی سرکارنے تمام انسانی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں مسلمانوں پرظلم کرکے ہٹلر کی یاد تازہ کر دی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ بھارتی سرکار گولیوں کے ذریعے کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا میں کشمیرپر بھارتی قبضے کے خلاف پُرزور آواز اٹھائی۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ عالمی برادری کو کشمیر میں بھارتی مظالم کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ پاکستان کے عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ہرپاکستانی کی زبان پر ’’کشمیربنے کا پاکستان ‘‘کا نعرہ بلند ہوچکا ہے۔

کشمیر کو پاکستان کا حصہ بننے تک مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔ صوبائی وزیر صحت نے پشاور بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت کیا ہے اور زخمیوں کیلئے جلدصحت یابی کی دعا کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں