نیب کا بس چلے تو پورے پاکستان کے کیسز مجھ پر ڈال دے، شہباز شریف

منگل 27 اکتوبر 2020 22:35

نیب کا بس چلے تو پورے پاکستان کے کیسز مجھ پر ڈال دے، شہباز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب کا بس چلے تو پورے پاکستان کے کیسز مجھ پر ڈال دے۔احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہباز شریف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن ٹرین ان کا منصوبہ ہے، منصوبے میں قومی خزانے کے اربوں روپے بچائے، اس منصوبے کو چار سال تک جان بوجھ کر روکا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 72 سال میں پہلی بار بڈنگ انتہائی سستی کروائی اور 81 ارب روپے کی رقم بچائی۔صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نیب کا بس چلے تو پورے پاکستان کے کیس مجھ پر بنا دیں۔شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں اور وکلا میں کشیدگی کے باعث عدالت میں دھکم پیل بھی ہوئی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں